ETV Bharat / international

آسٹریلیائی وزیراعظم نے عوام سے معافی مانگی

آسٹریلیا کے جنگلات میں شدید آگ لگنے کے واقعات کے درمیان وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹی پر امریکی ریاست ہوائی جانا کافی مہنگا پڑگیا۔

آسٹریلیائی وزیراعظم نے عوام سے معافی مانگی
آسٹریلیائی وزیراعظم نے عوام سے معافی مانگی
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 8:49 AM IST

آسٹریلیا کے جنگلوں میں بھیانک آتشزدگی کے دوران وزیر اعظم اسکاٹ موریسین کی امریکی دورے پر شدید نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

سخت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے متعدد ریاستوں میں آتشزدگی کے واقعات کے درمیان اپنے کنبے کے ساتھ چھٹیوں پر ہوائی گھومنے جانے پر عوام سے معافی مانگی ہے۔

آتشزدگی کے اس خوفناک واقعے میں دو فائر فائٹرز بھی ہلاک ہوگئے اور متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

قومی تباہی کے وقت وزیراعظم کے ملک میں نہ ہونے پر اس افراتفری کے درمیان موریسن تعطیلات سے قبل ہی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ چھٹیوں سے واپس لوٹ آئے ہیں۔
وہ ہفتے کی رات وطن واپس پہنچے اور سڈنی میں 'رورل فائر سروس' ہیڈ کوارٹر پہنچے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ آسٹریلیائی عوام کافی سمجھدار ہیں اور وہ سمجھیں گے کہ آپ اپنے بچوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'لیکن ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے آپ کی اور بھی زیادہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور میں اسے قبول کرتا ہوں، میں تنقید کو بھی قبول کرتا ہوں۔ 'وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا ہے۔
انہوں کہا کہ 'میں ایک تربیت یافتہ فائر فائٹرز نہیں ہوں لیکن مجھے اس بات سے سکون ملتا ہے کہ آسٹریلیا کے لوگ میرا یہاں آنا پسند کریں گے۔ میں یہاں ان کے ساتھ ہوں کیونکہ عوام اس خوفناک وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.