ETV Bharat / international

آسٹریلیا نے بھارت سمیت کئی ممالک کی فلائٹ میں کٹوتی کی - news of australia

زیادہ خطرے والے ممالک کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے دوران آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ یہ اعلان بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری شدید لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

australia
australia
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 8:21 PM IST

آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ بھارت سمیت کووڈ ۔19 سے زیادہ متاثر والے ممالک سے پروازوں کی تعداد کم کردی جائے گی۔

انہوں نے یہ اعلان دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے درمیان کیا ہے۔

کینبرا میں قومی کابینہ کے اجلاس کے بعد موریسن نے کہا کہ ہم نے چارٹرڈ خدمات کے تحت آنے والی پروازوں کی تعداد کو آئندہ مہینوں میں 30 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

زیادہ خطرے والے ممالک کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے دوران موریسن نے کہا کہ یہ اعلان بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری شدید لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3.14 لاکھ سے زیادہ نئے واقعات رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں اب تک 1،59،30،965 افراد کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

موریسن نے کہا کہ آسٹریلیائی واپسی سے متعلق نئے قواعد کا اطلاق اب ایسے خطرے سے دوچار ممالک سے آنے والے لوگوں پر ہوگا۔ اس طرح کے ممالک سے آنے والے لوگوں کو سفر شروع کرنے سے 72 گھنٹے قبل کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان نئے اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک عالمی وبا ہے جو بڑھتی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.