ETV Bharat / international

Afghan Teenage Girl in British Newspaper: افغان کمسن لڑکی برطانوی اخبار کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے افغان کمسن لڑکی سوتودا فورتن Afghan Teenage Girl in Financial Times کو اپنی 2021 کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں درج کیا ہے۔ سوتودا فروتن نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگانے کے طالبان کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی تھیں۔

Afghan Teenage Girl in British Newspaper
افغان کمسن لڑکی برطانوی اخبار کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل
author img

By

Published : Dec 4, 2021, 9:31 PM IST

افغانستان سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی سوتودا فروتن کو برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز Afghan Teenage Girl in Financial Times نے 2021 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق کے مطابق 15 سالہ سوتودا فروتن Sotooda Forotan طالبان کے اس فیصلے کے خلاف کھڑی ہوئی تھی جس میں ساتویں سے بارہویں جماعت تک لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی لگائی گئی تھی ۔

ایک تقریب کے دوران ستودا کا یہ قول بہت مشہور ہوا تھا کہ 'اللہ نے موقع دیا ہے تو طالبان کون ہیں جو ہم سے حقوق چھین لیں؟' اس کی بعد اس افغان لڑکی کے چرچے شروع ہوگئے تھے۔

افغان خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک تقریب کے دوران سو تودا نے طالبان Sotooda on Taliban کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے اسکول کھولیں جائیں۔اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جہاں سوتودا کی کافی تعریف کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Green-Eyed Afghan Girl in Italy: سبز آنکھوں والی مشہور افغان لڑکی نے اٹلی میں پناہ لی

واضح رہے کہ ستمبر میں طالبان حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لڑکوں کو اسکول جانے کی اجازت ہے لیکن لڑکیوں کو اس وقت تک اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں جب تک کہ ایک مناسب نیانظام قائم نہیں کیا جاتا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.