روس میں کورنا کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 28 ہزار782 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 لاکھ 31 ہزار 731 ہوگئی ہے۔ اس دوران کووڈ۔19 کے 508 مریضوں کی موت ہو جانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,684 ہوگئی ہے۔
روس کے کورونا وائرس مرکز نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
مرکز کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق روس کے 85علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 28,782نئے معاملے درج کئے گئے جن میں سے 5,867لوگوں میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی ہے۔
نئے معاملات کے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 24,31,731ہوگئی ہے اور یومیہ 1.18فیصد کی شرح سے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ راجدھانی ماسکو میں سب سے زیادہ 7,993نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرز برگ میں 3,726 اور ماسکو علاقہ میں کورونا انفیکشن کے 1246 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 27,644مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں۔ روس میں اب تک 19,16,396 لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
اسپوتنک/یو این آئی