شہر سرپس برگ میں تین خواتین پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں دو خواتین شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، یہ حملے قصبے کے مختلف مقامات پر ہوئے ہیں جن کی مجموعی آبادی 54،000 ہے اور ناروے کے دارالحکومت شہر اوسلو سے تقریبا 70 کلومیٹر جنوب میں ہے۔
ناروے کے لوکل میڈیا کے مطاق ، متاثرین میں سے دو شدید طور پر زخمی ہیں جبکہ تیسرے کو بازو میں چاقو سے وار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے لیکن اس بات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا کہ آیا اس حملے میں مزید لوگ شامل ہیں یا نہیں ، جن کے مقاصد فوری طور پر واضح نہیں ہوسکے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ایک بجے ، پولیس نے اس حملے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔