ETV Bharat / international

سنہ 2020 صدی کا سیاسی، معاشرتی اور معاشی بحران کا سال

جرمنی کی جانسلر انجیلا مرکل نے کہا 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے خلاف ویکسین کے آغاز نے 2021 کو امید کا سال بنا دیا'۔

2020 is the year of political, social and economic crisis
@EU2020DE
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 7:38 AM IST

انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ 'سنہ 2020 چانسلرشپ کا سب سے مشکل سال ہے۔ یہ برس صدی کے سیاسی، معاشرتی اور معاشی بحران کے طور پر یاد رکھا جائے'۔

انجیلا مرکل نے بطور جرمن چانسلر کی حیثیت سے قوم سے اپنے سال کے آخری خطاب میں کہا کہ 'سنہ 2020 میں ان کی 15 سالہ قیادت کا سب سے مشکل ترین کام تھا، اس کے باوجود عالمی وبا (کووڈ۔19) کے خلاف ویکسین کے آغاز نے 2021 کو امید کا سال بنا دیا'۔

2020 is the year of political, social and economic crisis
@EU2020DE

جرمنی اور یوروپی یونین کو 2008 کے مالی بحران کے حل، یونانی قرضوں کی ادائیگی اور پانچ سال قبل تارکین وطن کے بحران سے دوچار جرمن کی چانسلر مرکل انجیلا نے 2020 کے اختتامی اجلاس میں ان باتیوں کا ذکر کیا ہے۔

میرکل نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا ہےکہ 'کورونا کی ویکسین کی دریافت بھی پوری انسانیت کے لیے خوشی کی بات ہے۔ جو کہ بہت ہی مختصر مدت میں بنائی گئی ہے'۔

میرکل نے کہا 'میں آپ کو رواں برس کے اختتام پر ذاتی طور پر کچھ بتانا چاہتی ہوں۔ اگلے نو ماہ میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے اور میں دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گی'۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ 'مجھے لگتا ہے کہ میں مبالغہ آمیزی نہیں کررہی ہوں۔ تمام تر پریشانیوں اور شکوک و شبہات کے باوجود ہم سب نئے برس کے منتظر ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'سازشی نظریات نہ صرف جھوٹے اور خطرناک ہیں، بلکہ وہ مذموم اور ظالمانہ بھی ہیں۔ جب میری باری آئے گی تو میں بھی ویکسین لگواؤں گی'۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے خطاب کے آخر میں نیک خواہشات کا بھی ذکر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.