افغانستان میں اتوار کے روز 'انٹرنیشنل یوگا ڈے' کے موقع پر یوگا کے شوقین افراد کی ایک جماعت نے پہاڑ کی چوٹی پر یوگا کیا اور اس موقع کو یادگار بنایا۔
مغربی کابل کی پہاڑی کے پُر سکون دامن میں، خواتین نے یوگا انسٹرکٹر فخریہ ممتاز کی سربراہی میں خصوصی یوگا سیشن میں حصہ لیا۔
تقریب کا اہتمام کرنے والی خاتون فخریہ ممتاز نے بتایا کہ یہ تقریب خواتین کو گھر سے باہر نکلنے اور خوبصورت پل گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس یوگا ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اس لیے اس بار یوگا کی تقریبات میں پہلے کی طرح جوش و خروش نہیں دیکھا گیا۔
افغانستان میں 28،000 سے زیادہ کورونا کے مثبت کیسز ہیں جبکہ 550 سے زیادہ ہلاکتیں درج کی گئی ہیں۔
یوگا افغانستان میں زیادہ مقبول نہیں ہے ، لیکن اس کی پیروی کرنے والے یہ مانتے ہیں کہ افسردگی ، اضطراب یا تناؤ کو دور کرنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔
اس موقع پر بھارت سمیت پوری دنیا میں یوگا کے مختلف سیشنز منعقد کیے گئے ہیں۔