ETV Bharat / international

کیا آپ ٹڈی کھاتے ہیں؟

ٹڈیوں کو رات میں ان کے سونے کے وقت ان کے اوپر کپڑا ڈال کر انہیں پکڑا جاتا ہے۔ پکڑنے کے بعد کسان انہیں بازار میں لا کر فروخت کر دیتے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 12, 2019, 10:48 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:43 AM IST

متعلقہ تصویر

یمن میں ٹڈیوں کی مسلسل بڑھتی تعداد سے فصلوں کے نقصان کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

کیا آپ ٹڈی کھاتے ہیں؟

دارالحکومت صنعا میں بنجر کھیتوں میں بڑی تعداد میں ٹڈیوں کی موجودگی سے لوگوں کے اندر تشویش کا ماحول ہے۔

سبھی علاقوں میں ٹڈیوں کے جھنڈ فصلوں کو کھا کر تباہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جھنڈ یمنی کسانوں کی پریشانی کا سبب بنتے جا رہے ہیں۔

اس کے بر عکس صنعا کے بازاروں میں ان ٹڈیوں کو بطور غزا فروخت بھی کیا جا رہا ہے۔

صنعا میں ٹڈی فروخت کرنے والے کسان عبداللہ زید کا کہنا ہے کہ وہ ٹڈیوں کو پانی اور نمک میں ان کے نرم ہونے تک پکاتے ہیں۔ بعد ازاں انہیں دھوپ میں خشک کرنے کے لیے پھیلا دیتے ہیں۔

خشک ہونے کے بعد بازار میں لاکر فروخت کر دیتے ہیں۔ انہیں چھ سات مہینوں تک رکھا جا سکتا ہے۔

اس برس صحرائی ٹڈیوں کے پھیلنے سے متاثر ہونے والے گاوں کے کسانوں کو ایک طرح کا اقتصادی موقع بھی فراہم ہوا ہے۔

ٹڈیوں کو رات میں ان کے سونے کے وقت ان کے اوپر کپڑا ڈال کر انہیں پکڑا جاتا ہے۔ پکڑنے کے بعد کسان انہیں بازار میں لا کر فروخت کر دیتے ہیں۔

یمن میں ٹڈیوں کو عمدہ پروٹین کے طور پر ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔

صنعا میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم خالد الامیر نے بتایا کہ وہ صنعا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے سنا تھا کہ یہاں کے لوگ ٹڈی کھاتے ہیں۔

تبھی انہوں نے بازار سے ٹڈی خریدنے کا ارادہ کیا۔ آخر کار انہوں نے اسے کھایا۔اور یہ واقعی میں بہت لذیز ہے۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ پروٹین کا ایک ذریعہ ہونے کے ساتھ ٹڈیوں میں متدد قسم کے فیٹی ایسڈ اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

اگر چہ یہ ٹڈیاں کسانوں کے لیے معاشی طور پر منافع کا سودا ہیں، تاہم اب بھی ٹڈیوں کے جھنڈ وزارت زراعت کے لیے کسی چیلینج سے کم نہیں ہیں۔

صنعا میں واقع 'صحرائی ٹڈی کنٹرول سنٹر' میں ٹڈیوں کے ذریعہ فصلوں کی تباہی سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.