عالمی یوم آبادی کے مقاصد:
عالمی یوم آبادی ہر سال 11 جولائی کو اس لیے منایا جاتا ہے کہ دنیا بھر کی عوام کو آبادی کے سبب ہونے والے مسائل کی جانب توجہ دلائی جائے۔ اس لیے کہ مجموعی نمو اور ترقیاتی منصوبوں پر انسانی آبادی کا براہ راست اثر پڑتا ہے۔
اس دن کو پہلی بار اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 1989 میں منایا گیا۔ جو گزشتہ تین دہوں پر مشتمل ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل اور اس سے عوام کو واقف کرانے کے لیے منایا جاتا ہے۔
عالمی یوم آبادی 2019 کا موضوع:
اقوام متحدہ کونسل سالانہ عالمی آبادی کا موضوع کا فیصلہ کرتا ہے، لیکن 2019 میں کسی مخصوص موضوع پر فیصلہ نہیں کیا گیا اور آبادی اور ترقی کے بین الاقوامی کانفرنس 1994 کے عالمی تجزیہ کو پر ہی توجہ دلائی گئی ہے۔
مختلف ممالک کی آبادی کا اعداد و شمار:
عالمی آبادی کے انڈیکس کی تحقیق کے مطابق دنیا کی موجودہ آبادی 7.4 بلین ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں ہر سال 83 ملین آبادی کا اضافہ ہوتا ہے۔ دنیا کی آبادی 2030 میں 8.6 بلین اور 2050 تک 9.8 بلین تک پہنچ سکتی ہے۔
نمبر | ممالک | آبادی 2019 | آبادی 2018 | شرح نمو | علاقہ |
1۔ | چین | 1,433,783,686 | 1,427,647,786 | 0.43% | 9,706,961 کیلو میٹر |
2۔ | بھارت | 1,366,417,754 | 1,352,642,280 | 1.02% | 3,287,590 کیلو میٹر |
3۔ | امریکہ | 329,064,917 | 327,096,265 | 0.60% | 9,372,610 کیلو میٹر |
4۔ | انڈونیشیأ | 270,625,568 | 267,670,543 | 1.10% | 1,904,569 کیلو میٹر |
5۔ | پاکستان | 216,565,318 | 212,228,286 | 2.04% | 881,912 کیلو میٹر |
6۔ | برازیل | 211,049,527 | 209,469,323 | 0.75% | 8,515,767 کیلو میٹر |
7۔ | نائجیریہ | 200,963,599 | 195,874,683 | 2.60% | 923,768 کیلو میٹر |
8۔ | بنگلہ دیش | 163,046,161 | 161,376,708 | 1.03% | 147,570 کیلو میٹر |
9۔ | روس | 145,872,256 | 145,734,038 | 0.09% | 17,098,242 کیلو میٹر |
10 | میکسیکو | 127,575,529 | 126,190,788 | 1.10% | 1,964,375 کیلو میٹر |
11 | جاپان | 126,860,301 | 127,202,192 | -0.27% | 377,930 کیلو میٹر |
12۔ | ایتھوپیہ | 112,078,730 | 109,224,414 | 2.61% | 1,104,300 کیلو میٹر |
13۔ | فلپائن | 108,116,615 | 106,651,394 | 1.37% | 342,353 کیلو میٹر |
14۔ | مصر | 100,388,073 | 98,423,598 | 2.00% | 1,002,450 کیلو میٹر |
بھارت ابھرتا ہوا نوجوان ملک:
مانا جاتا ہے کہ بھارت پوری دنیا میں آبادی کے اعتبار سے چین کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ جس کی آبادی 1.327 بلین ہے۔ جو دنیا کا 17.9% ہے۔
امید ہے کہ 2025 تک بھارت دنیا کا سب سے نوجوان ملک بنے گا۔ یہاں کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ بھارت میں انسانی وسائل کی کثرت ہے۔جس کا مناسب استعمال ملک کی ترقی اور شرح نمو میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔
عالمی آبادی کے انڈیکس کے مطابق نسل، جنس، زبان، مذہب، سیاسی تعلق، عمر، اقتصادی حیثیت، معذوری کی حیثیت، رہائشی جگہ اور شادی وغیرہ کی بنیاد پر انسانوں سے امتیازی سلوک غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اس دن خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق عوام میں شعور بیداری کے پروگرامز بھی کیے جاتے ہیں۔