محترمہ سوراج کا منگل کی رات دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہو گیا۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہن جی سشما سوراج کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ پہنچا۔ وہ ایک عظیم رہنما تھیں۔ بھارت کے عوام اور ان کے خاندان اور دوستوں کو میری گہری تعزیت۔
فرانس کے سفیر الیگزینڈر جیگلر نے محترمہ سوراج کی بھارت۔فرانس تعلقات کو مضبوط کرنے میں شراکت کے لیے تعریف کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ 'بھارت کے سب سے زیادہ قابل احترام رہنماؤں میں سے ایک۔ انہوں نے اپنے ملک کے شہریوں کی خدمت کے لیے قابل ذکر لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں اور وہ بھارت ۔فرانس تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گئیں۔
مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے محترمہ سوراج کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محترمہ سوراج کو غیر معمولی خاتون، بہترین سفارتکار اور ایک زندہ دل شخصیت بتاتے ہوئے کہا: 'مالدیپ۔بھارت کی نئی دوستی کی اہم شخصیت۔ سوگوار خاندان اور بھارت کے لوگوں کے تئیں تعزیت۔'
کناڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے ٹویٹ کیا: 'سشما سوراج کے انتقال کی خبر سن کر دکھ پہنچا۔ وہ بھارت کے عوام کے لیے طویل مدت تک وقف رہی اور انہوں نے سبھی کا احترام کیا۔ آنجہانی لیڈر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔'