کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے، دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھارت آٹھویں مقام پر ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر1 کروڑ 31 لاکھ 03 ہزار 290 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 5 لاکھ ،73 ہزار 42 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 49 لاکھ 57 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 195 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 77 لاکھ 7 ہزار 190 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔