ETV Bharat / international

WHO Warns Premature To Declare Victory Over COVID-19: ’کورونا کے خلاف فتح کا اعلان قبل از وقت ہے‘ - ٹیڈروس ایڈہانوم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف فتح کا اعلان قبل از وقت ہے۔ WHO Warns Premature To Declare Victory Over COVID-19

کورونا کیخلاف فتح کا اعلان قبل از وقت ہے

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 9:47 AM IST

اس حوالے سے سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم World Health Organization Director-General Tedros Adhanom کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے کورونا کے آگے ہتھیار ڈالنا یا فتح کا اعلان کرنا قبل از وقت ہے۔ WHO warns it is 'premature' to declare victory or stop fight against Covid-19 انہوں نے کہا کہ یہ وائرس خطرناک ہے اور ہماری آنکھوں کے سامنے اس کا ارتقائی عمل ہو رہا ہے، کچھ ممالک کی طرف سے کورونا پابندیوں کو ختم کرنا تشویشناک ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ WHO Director-General کے مطابق کورونا کے زیادہ پھیلاؤ کا مطلب زیادہ اموات ہیں، اومیکرون کے اثرات زیادہ خطرناک نہیں لیکن دنیا کے بہت سے علاقوں میں اب اموات میں انتہائی تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک 9 کروڑ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جو سال 2020 کے کورونا کے مجموعی کیسز بھی زیادہ ہیں۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ہم ممالک سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں واپس جانے کو نہیں کہہ رہے، تمام ممالک اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ وائرس شکلیں بدل رہا ہے، تمام ممالک ٹیسٹنگ اور نگرانی کا عمل جاری رکھیں، ہم وائرس سے نہیں لڑسکتے جب تک یہ نہ جان جائیں کہ یہ وائرس کیا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ یورپی ملک ڈنمارک نے کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود آج سے ملک میں تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ڈنمارک کورونا پابندیاں ختم کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.