ETV Bharat / international

مکہ میں پہلے حج قافلے کا خیر مقدم - Hajj

خاص بات یہ ہے کہ اس بار سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب مملکت میں مقیم سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو محدود تعداد میں حج کی اجازت دی ہے۔ اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ 20 سے 50 برس کے ایسے افراد کو موقع دیا گیا ہے، جنہیں نہ تو اس سے قبل کوئی بیماری تھی اور نہ ہی انہوں نے اس سے قبل حج کی ادائیگی کی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:54 PM IST

رواں برس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے عازمین کے قافلوں کا مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سعودی عرب کے نیوز چینل العربیہ کے مطابق سعودی کے حکام نے آنے والے پہلے گروپ کا مکہ مکرمہ میں خیرمقدم کیا ہے۔

حج کی ادائیگی سے قبل مکہ مکرمہ میں عازمین کو ایک مخصوص ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ البتہ قرب وجوار کے عازمین کو ہوٹل میں ٹھہرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

سعودی عرب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے عازمین کو سب سے پہلے طیارے کے ذریعے جدہ کے ذریعہ شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر لاکر عازمین کی مکمل اسکریننگ کی گئی۔ بعد ازاں انھیں بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں لایا گیا ہے۔ انہیں مناسک حج کے آغاز سے قبل 29 جولائی تک علیحدہ رکھا جائے گا۔

مناسک حج سے قبل، حج کے دوران اور حج کی ادائیگی کے بعد عازمین کو مکمل طور پر حفاظتی ہدایات کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔

سعودی وزیر حج وعمرہ محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ رواں برس کے حج کے لیے عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ منتخب عازمین میں سے 70 فیصد کا تعلق بیرون ممالک سے ہے، جبکہ 30 فیصد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.