عالمی پیمانے پر ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی اقتصادی اورمالی حالات خراب ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے دنیا بحران کی جانب جارہی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ جاریہ سال گذشتہ سال کے مطابق میں کافی سخت ثابت ہوگا جبکہ کساد بازاری چھائی ہوئی ہے تاہم آئی ایم ایف نے آئندہ سال کساد بازاری کے خاتمہ کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
ایک اور بیان میں کہا گیا کہ جی20 وزرائے خارجہ اور مرکزی بینک کے گورنرز نے بتایا ہے کہ عالمی معیشت، بحران کی جانب جارہی ہے اور ’مشترکہ مالی اقدام‘ اس بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔
کرسٹینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پالیسی اقدامات پر توجہ دے رہا ہے تاکہ بحران کے اثرات کو کم کیا جاسکے اور جنہیں مالی ضرورت ہے ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔
تاہم آئی ایم ایف کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ’وبا کے معاشی اثرات شدید ہوں گے‘ اور اگر وائرس کو فوری روک دیا گیا تو بحالی تیز ہوسکے گی۔