ETV Bharat / international

یہودی اپنے نئے سال کی تیاری میں مصروف - Jerusalem

روش ہاشاناہ، جسے عربی راس السنہ یعنی سال کا آغاز کہتے ہیں۔ یہودی کلینڈر کے اعتبار سے یہ نئے سال کا تہوار ہوتا ہے۔ اس دن صبح سے شام تک 'نرسنگے' پھونک کر یہودی قوم کے روح کو بیدار کیا جاتا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:30 PM IST

روش ھاشاناہ (راس السنہ) یعنی یہودیوں کے اس نئے سال کے موقع پر یروشلم کی مغربی دیوار کچھ مختلف نظر آئے گی، کیوں کہ اس بار یہاں کورونا کے سبب ماضی کی طرح رونق نہیں دیکھی جا سکے گی۔

ویڈیو

ستمبر کی 18 تاریخ کو شروع ہونے والے روش ھاشاناہ سے پہلے دیوار کی صفائی اور جراثیم کشی کی جا رہی ہے اور دیوار کے اندر داخل کیے گئے کاغذ کے ٹکڑوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

در اصل یہاں آنے والے زائرین عام طور پر دیوار کی دراڑوں میں دعائیں یا ذاتی خواہشات کے ساتھ نوٹ چھوڑ جاتے ہیں۔ ان کاغذ کے ٹکڑوں کو سال بھر میں 2 بار صاف کیا جاتا ہے اور قریبی زیتون کے پہاڑ پر دفن کر دیا جاتا ہے۔

روش ہاشاناہ یہودی کلینڈر کے اعتبار سے نئے سال کا تہوار ہوتا ہے۔ اس دن صبح سے شام تک 'نرسنگے' پھونکے جاتے ہیں تاکہ یہودی قوم کے روح کو بیدار کیا جائے اور اس دن یہودی شریعت کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔

اس موقع پر یہودیوں کے گھروں میں آنے والے سال کی خوش شگونی کے لیے روٹی اور پھل کو شہد میں ڈبو کر کھایا جاتا ہے۔

یہ خوشی کا تہوار ہے لیکن اس کے فوراً بعد یوم کِپُر یعنی یوم کفارہ منایا جاتا ہے۔ رواں برس کا یوم کپر 27 اور 28 ستمبر کو منایا جائے گا۔ یوم کپر کے موقع پر یہودی حضرات گھنٹوں اپنی عبادت گاہوں میں وقت گذارتے اور توبہ استغفار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.