ETV Bharat / international

پاکستانی صحافی فخرالدین سعید کی کورونا سے موت - پاکستان کے سینئر صحافی کی کورونا سے موت

فخر الدین سعید ٹیلی ویژن چینل 92 نیوز سے وابستہ تھے۔اس سے پہلے بھی وہ کئی نامی میڈیا تنظیموں میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔

سدف
سدف
author img

By

Published : May 29, 2020, 12:23 PM IST

پاکستان کے سینئر صحافی فخرالدین سعید کی جمعرات کی صبح کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔

پیشاور حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ترجمان توحید ذو الفقار نے بتایا کہ مسٹر سعید کورونا وائرس سے متاثرہونے پر گھر میں ہی قرنطینہ میں تھے اور حالت خراب ہونے پر پانچ دن پہلے انہیں یہاں لایا گیاتھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ صحافی کا کورونا سے ٹھیک ہوئے ایک مریض کے پلازما سے علاج کیا جارہاتھا جس سے ان کی صحت میں بہتری ہوئی تھی۔

بدھ کو مسٹر سعید کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا، لیکن آخر کار ان کی موت ہو گئی۔

فخر الدین سعید ٹیلی ویژن چینل 92 نیوز سے وابستہ تھے۔اس سے پہلے بھی وہ کئی نامی میڈیا تنظیموں میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔

گذشتہ ماہ پاکستان کے ایک سینئر صحافی ظفر رشید بھاٹی کی بھی وائرس سے موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.