تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرتیوت چان اوچھا اور ان کے کابینہ کے دیگر رفقاء کا جمعہ کے روز ایسٹرازینیکا/آکسفورڈ کورونا وائرس ویکسین کی ٹیکہ کاری کا پروگرام یورپی ملکوں میں عوام میں اسے لگوانے کے شدید منفی اثرات ظاہر ہونے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے متعدی امراض کے ادارہ بامراسنارادُرا کے سربراہ اچیواٹ واکھیرارافان نے یہ اطلاع دی ہے۔ جمعرات کو آسٹریا میں ایک خاتون کو ایسٹرازینیکا کی ویکسین دی گئی تھی اور اس کے بعد اس کے خون میں تھکے بن جانے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی تھی، اس کے بعد آسٹریا میں اس ویکسین پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
اسی طرح کے معاملے ڈنمارک، ایسٹونیا، آئسلینڈ، اٹلی، لاتویا، لیتھوانیا، لکزمبرگ اور ناروے میں بھی دیکھے گئے تھے اور انہوں نے اس کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پرتیوت چان اوچھا اور ان کے کابینی رفقاء کے دیگر ساتھیوں کو دن میں یہ ویکسین دی جانی تھی لیکن وزارت صحت کی خون سے متعلق منفی اثرات کی رپورٹ ملنے کے بعد اس پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ڈنمارک میں اس ویکسین کے استعمال پر کچھ وقت تک پابندی عائد کر دی گئی ہے اور منفی اثرات کے حقیقی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
تھائی لینڈ میں اس ویکسین کو اجتماعی طور پر لگایا جانا تھا لیکن اس طرح کے منفی اثرات کی رپوٹ آنے کے بعد اسے روک دیا گیا ہے۔