ETV Bharat / international

بھارت کو وینٹی لیٹر فراہم کرے گا امریکہ: ٹرمپ

بھارت نے اپریل میں كووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی ا مداد کے تحت ہائیڈرو كسی كلوروكوين ادویات کی بڑی کھیپ بھیجی تھی ، جس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کی قیادت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی اور بھارت کا شکر ادا کیا تھا۔

دف
گف
author img

By

Published : May 16, 2020, 9:26 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے خلاف لڑائی میں ہند - امریکہ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے بھارت کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے دوست بھارت کو وینٹی لیٹر دے گا۔ اس وبا کے دوران ہم بھارت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم كووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کی سمت میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر اس دشمن کو هرائیں گے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور امریکہ كووڈ -19 کا ٹیکہ تیار کرنے کی سمت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر اس پوشیدہ دشمن کو هرائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپریل میں كووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی ا مداد کے تحت هائیڈرو كسی كلوروكوين ادویات کی بڑی کھیپ بھیجی تھی ، جس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کی قیادت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی اور بھارت کا شکر ادا کیا تھا۔

واضح ر ہے کہ امریکہ میں یہ وبا خوفنا شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا کے کیسز کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور متاثرین کی تعداد چین سے زائد ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 ہزار سے بڑھ کر 87427 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ تجاوز کر کے 1441172 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.