امریکہ خلیج فارس کے قریب ریاست عمان میں تقریبا ایک درجن ایئر فورس ایف 22 فوجی اہلکاروں کو روانہ کرے گا، جس کی وجہ سے ایران کے ساتھ جاری کشمکش میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکہ میں موجود فضائیہ کے مرکزی کمانڈر کے مطابق ' ایف 22 کے ذریعہ امریکی فورسس اور امریکی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا '
پانچ مئی کو وائٹ ہاؤس کے اعلان کے بعد چار بی 52 اسٹریٹجک بمباروں کو تعینات کیا گیا تھا، جو کہ یو ایس ایس ابراہیم لنکن جہاز گروپ کو بھی کواس علاقے میں لے جایا گیا تھا۔
امریکی سفارت کار کا کہنا ہے کہ ' امریکہ کے مفادات یا ہمارے اتحادیوں پر حملہ خطہ میں غیر یقینی صورت حال پیدا کرسکتا ہے۔'
واضح رہے کہ ایف 22 ، طیارہ ایئر میزائل کے ذریعہ زمین پر حملے کے مشن کو انجام دے سکتا ہے، جو پہلے متحدہ عرب امارات میں فضائی اڈے پر تعینات کیا گیا تھا، جہاں انہیں امریکہ اور شام میں اتحادی فورسز کی حمایت کے لیے بھی گزشتہ سال استعمال کیا گیا تھا ۔