ETV Bharat / international

عراق میں واقع امریکی سفارت خانہ بند کرنے کی تیاری

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سب سے محفوظ علاقے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانہ بند ہو سکتا ہے، کیوں کہ امریکہ کو اتنی حفاظت کے باوجود سفارتخانے پر خطرے کا خدشہ ہے، حالانکہ قونصلیٹ کو باقی رکھا جائے گا۔

sfd
fd
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 5:51 PM IST

امریکہ نے عراق کے دارلحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع اپنے سفارت خانہ پر حملے کے خدشے کے پیش نظر اسے بند کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

عراقی افسر نے بدھ کو 'دی وال اسٹریٹ جرنل' کو بتایا کہ 'ہمیں بتایا گیا ہےکہ یہ دو سے تین مہینے میں سفارت خانہ کو مرحلہ وار طریقے سے بند ہونا ہے۔ امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ اسے جوڑ کردیکھا جاسکتا ہے'۔

اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے عراقی صدر برہم صالح اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کو حالیہ فون پر ہوئی بات چیت میں ممکنہ طور سے سفارت خانہ بند کرنے بارے میں وارننگ دی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانہ کو بند کرنے کے پہلے سے ہی ابتدائی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ عراق کے شمالی کردستان علاقے کے دارالحکومت اربل میں امریکی قونصلیٹ ابھی برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ بغداد کے سیکورٹی کے زبردست انتطامات والے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانہ کو اکثر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ سفارت خانہ پر میزائلوں سے حملے کرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.