ETV Bharat / international

امریکی کانگریس کا کشمیر مسئلے پر آج تبادلہ خیال

کشمیر میں معمول کی زندگی 78 ویں روز بھی متاثر رہی۔ مرکزی بازار بند، عوامی ٹرانسپورٹ سڑک سے غائب، بڑے سیاسی رہنما ابھی بھی نظربند اور انٹرنیٹ بدستور بند ہے۔

author img

By

Published : Oct 22, 2019, 10:51 AM IST

Updated : Oct 22, 2019, 12:26 PM IST

کشمیر میں معمول کی زندگی 78 ویں روز بھی متاثر

امریکی کانگریس کا پینل کیپیٹول ہل میں کشمیر کی صورتحال کے متعلق سماعت کرے گا۔

دہلی میں وزیر خارجہ ایس جیشنکر نے پیر کے روز کہا تھا کہ 'دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد جب انہوں نے امریکہ کا دورہ کیا تو ، 'انگریزی بولنے والے لبرل میڈیا' نے دوسروں کے مقابلے میں بہت مشکل چیلینج پیدا کیے۔

امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین، ایشیاء کے ہاؤز سب کمیٹی کے چیئرمین، واشنگٹن میں رے برن ہاؤس آفس عمارت میں 'جنوبی ایشیاء میں انسانی حقوق:اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے خطے پر نظریات' موضوع پر بات کریں گے۔گے۔

تازہ ترین شیڈول کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام اسسٹنٹ سکریٹری (بیورو آف جنوبی اور وسطی ایشیائی امور) ایلس جی ویلز اور بیورو آف ڈیموکریسی اسسٹنٹ سکریٹری، محکمہ خارجہ میں انسانی حقوق اور لیبر ، رابرٹ اے ڈسٹرو ، کمیٹی کے سامنے گواہی دیں گے۔

امریکی کانگریس کارکنان کے ذریعہ ان سے امریکی کوششوں اور جموں و کشمیر کی صورتحال کا اندازہ لگانے کے بارے میں پینل سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

امریکہ میں بھارت کے سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے شرمین اور کچھ دیگر افراد کو کانگریس کے پینل میں کشمیر کی صورتحال پر سماعت سے قبل بریفنگ دی تھی۔

ستمبر کے شروع میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ، 'ہم مقامی سیاسی اور کاروباری رہنماؤں سمیت ، وسیع تر نظربندیوں اور اس علاقے کے باشندوں پر پابندیوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ ہم ان اطلاعات کے بارے میں بھی فکرمند ہیں کہ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بلاک ہے۔ ہم بھارتی حکام سے انسانی حقوق کا احترام کرنے اور انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک جیسی بنیادی اور اہم خدمات تک رسائی کی بحالی کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم بھارتی حکومت کی جانب سے مقامی رہنماؤں کے ساتھ سیاسی مشغولیت کا دوبارہ سے آغاز اور جلد ہی موقع پر انتخابات کے وعدوں کے شیڈول کے منتظر ہیں۔'

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ آئین کی دفعہ 370 میں تبدیلی بھارت کا ذاتی معاملہ ہے۔

امریکہ نے کہا تھا کہ 'وہ نظربندی کی اطلاعات پر فکرمند ہیں اور انفرادی حقوق کے احترام اور متاثرہ برادریوں کے ساتھ تبادلہ خیال پر زور دیتے ہیں۔'

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے رکن کرس وان ہولن کو بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر جانے کی اجازت نہیں تھی۔اس معاملے کو بھی سماعت کے دوران اٹھایا جائے گا۔
وان ہولن، جو پورے بھارت کا سفر کر چکے ہیں لیکن ماضی میں کبھی جموں و کشمیر نہیں گئے تھے۔انہوں نے بتایا تھا کہ 'میں نے سوچا تھا کہ وہاں جاکر خود ہی وہاں کی صورتحال کو دیکھنا مفید ہوگا۔ میرا ذاتی نظریہ یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے تو ریاست میں آنے والوں کو اجازت دے کر خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں صرف یہ نتیجہ اخذ کرسکتا ہوں کہ بھارت کی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ ہم دیکھیں کہ وہاں کیا ہورہا ہے'۔

7 اکتوبر کو امریکی ہاؤس کی خارجہ امور کمیٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'کشمیر میں بھارت کے مواصلات کی بلیک آؤٹ روزانہ کشمیریوں کی زندگی اور فلاح و بہبود پر تباہ کن اثر ڈال رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت ان پابندیوں کو ختم کرے اور کشمیریوں کو کسی دوسرے بھارتی شہری کی طرح حقوق فراہم کریں'۔

Intro:Body:

Tuesday

Conclusion:
Last Updated : Oct 22, 2019, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.