افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے عید الاضحی کے موقع پر طالبان کے ذریعہ جاری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
جنگجو تنظیم طالبان نے منگل کے روز عید کے موقع پر تین دن تک یعنی جمعہ سے تین اگست تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کی طرف سے اس اعلان کے بعد صدر اشرف غنی نے فوج کو اور پولس کو تین روز تک جنگ بندی پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی مشن یو این اے ایم اے نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یو این اے ایم اے طالبان اور افغانستان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔قیدیوں کی رہائی اور تشدد میں کمی سے افغانستان امن معاہدے کی اچھی شروعات ہوگی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر طالبان کی جانب سے شدت پسند کارروائیاں نہیں کی جائیں گی۔