ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کے 86 مستقل ملازمین کورونا سے متاثر - کوویڈ 19

دنیا بھر میں عالمی ادارہ اقوام متحدہ کے لیے کام کر رہے 86 ملازمین کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ رپورٹ خود اقوام متحدہ نے جاری کی ہے۔

UN says 86 staffers around world reported cases
اقوام متحدہ: 86 مستقل ملازمین کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 2:01 PM IST

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ متاثرہ ملازمین بیشتر یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن افریقہ، ایشیاء، مشرق وسطی اور امریکہ میں بھی کچھ ملازمین ہیں، جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور یہ ہمارے لیے کافی تشویشناک ہے۔

اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ 'امریکی ملازمین کی اکثریت گھر سے کام کر رہی ہے'۔

دوجارک نے بتایا کہ نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ملازمین کی تعداد تقریبا 4000 افراد سے کم ہو کر صرف 70 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویانا میں اقوام متحدہ کے 97 فی صد سے زیادہ ملازمین دور دراز سے کام کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ ایک بین سرکار تنظیم ہے جس کا مقصد بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ، اقوام عالم میں دوستانہ تعلقات استوار کرنا ، بین الاقوامی تعاون کا حصول اور اقوام کے اقدامات کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک مرکز بننا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.