اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گتریز نے کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر جاری جنگ کو فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری دنیا ایک دشمن یعنی کووڈ 19 سے جنگ لڑ رہی ہے۔ اور دوسری طرف دنیا بھر میں مسلح جنگ بپا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ہنڈی کوارٹر پر دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'آج میں دنیا کے کونے کونے میں فوری طور پر عالمی جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ پریس کانفرنس میں سکریٹری جنرل انٹونیو گتیرس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ مسلح تنازعہ کو لاک ڈاؤن کریں اور مل کر اپنی زندگیوں کی حقیقی لڑائی پر توجہ دیں'۔
گٹیرس نے کہا کہ 'کورونا وائرس ہماری دنیا کو تباہ کر رہا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں کہتا ہوں کہ دشمنیوں سے پیچھے ہٹیں، عدم اعتماد کو ختم کریں، عداوت کو ختم کریں، بندوقوں کو خاموش کریں، سرگرمی بند کریں اور فضائی حملے ختم کریں'۔