اسرائیل میں یروشلم کے آس پاس کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا، جس کے سبب شدت پسند یہودیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان تصادم کی نوبت آ گئی۔
یروشلم کے روما محلے میں تقریبا 400 افراد نے احتجاج کیا۔ اس دوران مظارین اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں اور کچرے کے ایک بڑے ڈھیر کو مظاہرین نے نذر آتش کردیا۔
اسرائیلی پولیس نے ایک شخص کے گرفتار کیے جانے کی بات کہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ دیکھتے ہوئے منتخب شہروں اور محلوں پر پابندی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان محلوں میں سے بیشتر علاقے انتہائی آرتھوڈوکس یہودیوں کے ہیں۔