ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات: ہم بھی چاند پر جائیں گے

تیل کے دھنی ملک یو اے ای نے اپنا پہلا سیٹلائٹ گذشتہ برس اکتوبر ماہ میں جاپان اسپیس سے لانچ کیا تھا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 7:49 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:47 PM IST

دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کا سفر برسوں قبل طے کر لیا تھا۔ ان میں سے بیشتر ممالک خلا کے سربستہ راز سے دنیا کو آگاہ بھی کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات: ہم بھی چاند پر جائیں گے

متحدہ عرب امارات نے تاخیر سے ہی صحیح، لیکن اس نے بھی خلائی سفر کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ امارات کے پہلے خلاباز کے خلا کی جانب سفر کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

دبئی میں واقع 'دی محمد بن رشید اسپیس سینٹر' نے اعلان کیا ہے کہ حَضّہ المنصوری کے 8 روزہ خلائی سفر کی قیادت میں 16 سائنٹفک مشن کا آغاز ہو گا۔

وہ 25 ستمبر کو سویوز ایم ایس 15 پر سوار ہو روسی خلائی مشن کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

حضّہ المنصوری اپنی ٹریننگ کے لیے فی الحال روس کے دارالحکومت موسکو کے دور دراز علاقے میں مقیم ہیں۔

یو اے ای اسٹروناٹ پروگرام کے سربراہ سلیم الماری کا کہنا ہے کہ حضّہ المنصوری کا مشن ہمارے مقاصد سے منسلک ہے جس میں ہمارے پاس 16 سائنسی تجربات ہیں جو ہم خلائی اسٹیشن میں انجام دیں گے

عرب امارات نے 4 ہزار نوجوانوں کی درخواست میں سے محض دو افراد کو خلاباز کے طور پر منتخب کیا۔

الماری کا مزید کہنا ہے کہ امارات اسپیس سیکٹر ایک نیا سیکٹر ہے۔ لیکن یہ ایک بلند حوصلہ ادارہ ہے۔ ہم خلائی مشن کی ابتدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے خلا کے ارد گرد جو بھی تجربات کیے جا رہے ہیں وہ زمین پر ان کا تعاون کریں گے۔

تیل کے دھنی ملک یو اے ای نے اپنا پہلا سیٹلائٹ گذشتہ برس اکتوبر ماہ میں جاپان اسپیس سے لانچ کیا تھا۔

اس کے علاوہ یو اے ای نے سنہ 2020 میں ایک پروب کو بھی مارس پر بھیجنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.