ETV Bharat / international

Hong Kong Universities Remove Memorials: ہانگ کانگ کی دو مزید یونیورسٹیز نے تیانمن اسکوائر قتل عام کے یادگار کو ہٹا دیا

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 9:51 PM IST

ہانگ کانگ کی دو اور یونیورسٹیز Hong Kong Universities نے تیانمن اسکوائر قتل عام کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگاروں کو ہٹا دیا ہے، چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ نے ’گاڈ سے آف ڈیموکریسی‘ کے مجسمہ کو توڑ ڈالا جبکہ لنگن یونیورسٹی نے ایک مجسمہ کو ہٹا دیا، اس سے قبل ہانگ کانگ یونیورسٹی نے بدھ کی رات اپنے کمپلکس سے تانبے کے بنے 26فٹ اونچے ’پلر آف شیم‘ Pillar of Shame کو ہٹایا تھا۔

More Hong Kong universities remove Tiananmen Square massacre memorials
ہانگ کانگ کی دو مزید یونیورسٹیز نے تیانمن اسکوائر قتل عام کے یادگار کو ہٹا دیا

ہانگ کانگ کی دو یونیورسٹیوں نے جمعہ کو 1989کے تیانمن اسکوائر قتل عام کی یاد Tiananmen Square Massacre Memorials میں تعمیر کی گئی یادگاروں کو ہٹا دیا۔ اس سے چند روز قبل ہانگ کانگ یونیورسٹی 24سال پرانے ایک مجسمہ ’پلر آف شیم‘ Pillar of Shame کو ہٹا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جہاں چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ نے ’گاڈ سے آف ڈیموکریسی‘ کے مجسمہ کو توڑ ڈالا جبکہ لنگن یونیورسٹی نے ایک مجسمہ کو ہٹا دیا۔

تین یادگاروں کو ہٹانے کی وجہ چین اور ہانگ کانگ کے درمیان مسلسل سیاسی عدم اطمینان ہے۔

چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ Chinese University of Hong Kong نے حالانکہ اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ ایک غیر مجاز یادگار کو ہٹایا گیا ہے۔

یونیورسٹی نے جمعہ کو کہا سرکاری طورپر یونیورسٹی نے کبھی بھی اپنے کمپلکس میں مجسمہ لگانے کی اجازت نہیں دی تھی اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی دیکھ بھال اور انتظامات کی ذمہ داری لی تھی۔

اس درمیان لنگن یونیورسٹی نے کہا کہ یونیورسٹی نے حال ہی میں کمپلکس میں موجود ان چیزوں کا جائزہ لیا جن سے سیکورٹی یا قانون کی نظریہ سے خطرے کا اندیشہ ہے۔ ایسی چیزوں کو یونیورسٹی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pillar Of Shame: ہانگ کانگ یونیورسٹی سے مشہور مجسمہ 'پلر آف شیم' ہٹا دیا گیا

اس سے پہلے ہانگ کانگ یونیورسٹی نے بدھ کی رات اپنے کمپلکس سے تانبے کے بنے 26فٹ اونچے ’پلر آف شیم‘ کو ہٹایا تھا۔ اسے انجام دینے سے پہلے یونیورسٹی کے کارکنوں نے علاقہ کو پلاسٹ کی پنیوں سے ڈھانپ دیا تاکہ باہر کے کسی بھی انسان کو اس کا پتہ نہ چل سکے۔

خیال رہے کہ چار جون 1989میں بیجنگ کے تیانمن چوراہے پر چینی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کے قتل عام کی یاد میں ایک مجسمہ بنایا گیا تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرہ کر رہے طلبا پر فوج نے طاقت کا استعمال کیا تھا، جن کی اس دوران موت ہوگئی تھی۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.