گذشتہ دو مہینوں کے بعد آج پہلی بار یروشلم میں واقع مسجد الاقصی کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب مسجد میں داخلے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہو گا۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے دو ماہ قبل مسجد الاقصی کو بند کر دیا گیا تھا۔
مسلمانوں کے مکہ اور مدینہ کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے مقدس مقام مسجد الاقصی کو کھولے جانے سے نمازیوں میں خوشی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔
رواں ماہ مسلمانوں نے بیت المقدس کے اندر داخل ہوئے بغیر رمضان اور عید الفطر کا لمحہ گذارا ہے۔
فی الحال فلسطین، اردن، لبنان سعودی عرب اور عراق سمیت مشرق وسطی کے متعدد ممالک نے مسجدوں کو نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔