ETV Bharat / international

پاکستان: بلوچستان میں ایف سی کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

قلات کے قریب دہشت گردی کی ایک اور کارروائی میں کچھ موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے پر گشت کرنے والی پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا۔ دستی بم گاڑی کے قریب پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 7:02 PM IST

two killed in FC convoy attacked in Balochistan

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد کی جانب سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک صبور اور سپاہی عبدالحکیم کے نام سے ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے ارکان نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ زخمی فوجی اور ہلاک کی لاش کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

قلات کے قریب دہشت گردی کی ایک اور کارروائی میں کچھ موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے پر گشت کرنے والی پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا۔ دستی بم گاڑی کے قریب پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔

دستی بم حملے کے نتیجے میں قلات کے ڈی ایس پی غلام حسین محفوظ رہے جو پولیس کی گاڑی کے اندر بیٹھے تھے۔ زخمی پولیس اہلکاروں اور دو شہریوں کو علاج کے لیے قلات ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کافی عرصے سے شورش اور بد امنی کا شکار ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو حملے کا نشانہ بنانے کے واقعات میں بہت تیزی آگئی ہے۔ْ چند روز قبل کوئٹہ-مستونگ قومی شاہراہ پر سونا خان تھانے کی حدود میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔

قبل ازیں 22 اگست کو صوبہ بلوچستان کے علاقے گچک میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک کیپٹن ہلاک اور دو جوان زخمی ہوگئے تھے۔

20 اگست کو ضلع گوادر میں چین کے شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب ‘خودکش دھماکے’ سے دو بچے جاں بحق جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی چاند نواب کی وائرل ویڈیو کی نیلامی کے لئے 46 لاکھ روپیے طے کیے گئے

15 اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جوان ہلاک اور میجر سمیت 2 زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 8 اگست کو کوئٹہ میں جناح روڈ کے قریب تنظیم چوک پر سرینا ہوٹل کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.