افغانستان میں دو سال قبل شدت پسندوں کے ذریعے اغوا سات بھارتی شہریوں میں سے مزید دو شہری رہا ہو کر آج بھارت پہنچ گئے۔
بھارت سرکار کو موصول اطلاعات کے مطابق ان دونوں کو 31 جولائی کو رہا کروایا گیا تھا۔ قبل ازیں چار شہری رہا کروائے جا چکے ہیں اور اب محض ایک بھارتی ہی شدت پسندوں کی گرفت میں ہے۔ مئی 2018 میں سات بھارتی شہریوں کا اغوا ہو گیا تھا۔
حکومت نے ان کی محفوظ رہائی کے لیے افغان حکومت کو ان کے بہ ضابطہ تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔