ETV Bharat / international

انڈونیشیا: پرتشدد مظاہرے میں ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 24, 2019, 5:12 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:24 PM IST

فوج کے ترجمان کرنل ای دریانتو نے بتایا کہ ہائی اسکول ٹیچر کا طلبہ کو ذات پات سے متعلق الفاظ میں بے عزت کرنے کی افواہ پھیلنے کے بعد سے سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے وامینا اور وینا میں ریلی نکالیں

انڈونیشیا: پرتشدد مظاہرے میں ہلاک شدگان میں اضافہ

انڈونیشیا کے پاپوا صوبے میں احتجاجی مظاہرے کے دوران کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
اطلاع ککے مطابق احتجاجی مظاہرے کے دوران ہلاک ہونے والےلوگوں کی تعداد بڑھکر 24ہوگئی، جبکہ 72دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبے میں فوج کے ترجمان کرنل ای دریانتو نے بتایا کہ ہائی اسکول ٹیچر کا طلبہ کو ذات پات سے متعلق الفاظ میں بے عزت کرنے کی افواہ پھیلنے کے بعد سے سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے وامینا اور وینا میں ریلی نکالیں۔
اس دوران کئی گھروں اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور ان میں آگ لگادی۔پولیس نے ابھی اس افواہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

وامینا میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔چار دیگر لاشیں اسی علاقےسے برآمد کی گئی ہیں۔وینا میں پولیس موبائل برگیڈ یونٹ کے دو جوان زخمی ہوگئے۔

مسٹر ایکو نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی تشدد میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 24ہوگئی اور 72 دیگر زخمی ہیں۔زخمیوں کو وامینا اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔

انہوں نے تشدد کے دوران فوج کے ایک جواب کے مارے جانےکی بھی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ہلاک شدگان کی تعداد کی اور مظاہرے کے دوران جلائی گئیں سرکاری عمارتوں ،دکانوں اور دیگر جائیداد کے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے اور تحقیق کررہی ہے، اس لئے بھی اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے کہاکہ وامینا اوروینا سمیت پورے صوبے میں حالات اب پوری طرح قابو میں ہیں۔

پاپوا اورویسٹ پاپوا صوبہ پرتشدد مظاہروں کےلئے بدنام ہے۔اس سے پہلے اگست میں بھی ان علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔

Intro:Body:

kdd

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.