ETV Bharat / international

شام میں ترک فوج کی ہلاکتوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ - undefined

گزشتہ روز شامی فضائیہ کے ایک حملہ میں ترک فوج کے کم سے کم 34 جوان ہلاک ہوگئے جس کے بعد سے دونوں ملک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Turkey-Syria tensions escalate after troops killed
شام میں ترک فوج کی ہلاکتوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:01 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:48 PM IST

شام اور ترکی میں جھڑپوں کے بعد کھلی جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

روس کے صدر پوٹین اور ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران کشیدگی میں کمی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شام کے صوبہ ادلب میں شامی فوج کی بمباری میں 34 ترک فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ ترکی کی جوابی کارروائی میں 16 شامی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ناٹو نے ہنگامی اجلاس بلاکر کشیدگی سے نمٹنے پر غور کیا۔ سکریٹری جنرل ناٹو نے کہا کہ فوجی اتحاد نے ترکی کا فضائی دفاع مضبوط بنانے کےلیے سپورٹ فراہم کی ہے۔

روس نے بھی علاقے میں دو جنگی جہاز روانہ کردئیے ہیں۔

یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھڑپیں، عالمی فوجی تنازع میں بدل سکتی ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:48 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.