ETV Bharat / international

ترکی: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو گئی

اس زلزلے کے سبب ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں 20 بڑی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ اس سے قبل ترکی میں سنہ 1999 میں زبردست زلزلہ آیا تھا، جس میں تقریبا 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

dfs
sdf
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 6:56 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 7:52 PM IST

ترکی کے مغربی علاقے میں واقع ازمیر شہر میں جمعہ کو آئے تباہ کن زلزلے میں اب تک 58 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا 900 دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ملک کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ترکی میں زلزلے کے زوردار جھٹکے کے بعد 850 آفٹر شاک محسوس کئے گئے جن میں سے 40 کی شدت 4.0 ماپی گئی ہے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی نے ترکی کے نائب صدر فوآٹ اوکیٹے کے حوالے سے بتایا ہے کہ تلاشی اور بچاؤ مہم ابھی بھی جاری ہے۔

ازمیر کے اجیان صوبہ میں جمعہ کو 6.6 شدت کے زلزلے کا زوردار جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس واقعہ میں کم سے کم 896 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق زخمیوں میں سے 682 کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ214 زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.