ETV Bharat / international

ٹرمپ ایران پر دوبارہ پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد امریکہ کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے کہا کہ مائیک پومپیو یہ اطلاع دینے کے لیے20-21 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جائیں گے تاکہ پابندیوں کو دوبارہ لگانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 7:17 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ سبھی پابندیوں کو نافذ کرنا چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو اس کی اطلاع دینے کے لیے وزیرخارجہ مائک پومپیو سے کہا گیا ہے۔

ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'آج میں وزیرخارجہ مائک پومپیو کو اقوام متحدہ میں یہ معلومات دینے کا حکم دے رہا ہوں کہ امریکہ ایران پر لگائی گئی تمام پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنا چاہتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ مائک پومپیو جمعرات کو نیویارک جائیں گے اور وہ سلامتی کونسل کے صر کو آگاہ کریں گے کہ امریکہ ایٹمی معاہدہ کو تسلیم کرنے والی کونسل کی تجویز پر سنیپ بیک طریقہ اختیار کر رہا ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے کہا کہ مسٹر پومپیو یہ اطلاع دینے کے لیے20-21 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جائیں گے تاکہ پابندیوں کو دوبارہ لگانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔

امریکہ اگر سنہ 2015 کے ایٹمی معاہدہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ میں ویٹو کا استعمال کرتا ہے تو ایران پر لگی تمام پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔حالانکہ امریکہ 8 مئی 2018 کو اس معاہدہ سے الگ ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.