ETV Bharat / international

امریکہ نے ایک بار پھر بھارت چین کے مابین مصالحت کی پیش کش کی - بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازع

یہ پہلا ایسا موقع نہیں ہے، جب امریکہ نے بھارت چین کے سرحدی تنازع کے درمیان مصالحت کرانے کی پیش کش کی ہو۔ اس سے قبل مئی میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصالحت کی بات کہی تھی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 4:49 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بار پھر بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازع کو حل کرنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے علم میں ہے کہ چین اور بھارت کو اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اگر ہم مدد کرسکتے ہیں تو ، ہم اسے کرنا پسند کریں گے'۔

اس سے قبل مئی میں ٹرمپ نے بھارت چین سرحدی تنازع کے مسئلہ پر ثالثی کرنے کے بارے میں بھی بات کی تھی، جسے بعد میں بھارت نے مسترد کر دیا تھا۔

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے لداخ خطےمیں جاری سرحدی تنازع کے حل کے لئے 10 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں بھارت نے لائن آف ایکچوول کنٹرول کے ساتھ مسلح چینی فوجیوں کے بڑے پیمانے پر جمع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.