افغانستان کے بدخشاں صوبے میں سلامتی دستوں کی مہم میں طالبان کا ایک ٹاپ کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
خبررساں ایجنسی خمہ نے افغان وزارت دفاع کے حوالے سے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدھ کو افغان سلامتی دستوں کی مہم میں طالبان عسکریت پسند عطاء اللہ کو ہلاک کیا گیا۔عطاء اللہ بنیادی طورپر بدخشاں صوبے میں شدت پسندانہ حملے کے لئے ذمہ دار تھے۔
شدت پسند تنظیم طالبان کی جانب سے اب تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔