ETV Bharat / international

پاکستان: طیارہ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 92 ہو گئی - طیارہ حادثے کا جائے وقوع

یہ افسوسناک واقعہ کل سہ پہر 3 بجے کے لگ بھگ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا تھا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 23, 2020, 11:56 AM IST

لاہور سے کراچی پہنچ کر ہوائی اڈے کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کل تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارہ اے 320 ایئربس کے ملبہ سے 92 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ویڈیو

علی الصبح تک وزارت صحت سندھ کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ حادثہ میں اب تک 92 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تمام ہلاک شدگان پرواز میں موجود تھے یا جس رہائشی مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔

تقریباً 25 سے 30 زخمی افراد جو علاقہ کے مکین ہیں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.