ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی

چین میں عالمی ادارہ صحت ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کے ارکان کو کورونا وائرس کی ابتدائی مطالعہ کے لیے چین میں داخل ہونے کے لیے حتمی منظوری نہیں ملی ہے۔

the world health organization team was not allowed to enter china
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 4:41 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے کہا ہے کہ ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کے ممبروں کو کورونا وائرس کی ابتدائی مطالعہ کے لیے چین میں داخل ہونے کے لیے حتمی منظوری نہیں ملی ہے۔

the world health organization team was not allowed to enter china
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس

مسٹر ٹیڈروس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے ابھی تک ٹیم کو چین کے دورے کی حتمی اجازت نہیں دی ہے۔ مجھے اس خبر سے بہت مایوسی ہوئی ہے کہ دو ممبران نے اپنا سفر شروع کر دیا تھا اور دیگر کو آخری لمحے تک اجازت نہیں ملی‘۔

مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ٹیم چین میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کرے گی اور معلوم کرے گی کہ ملک میں وباء کے ابتدائی مراحل کے دوران کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھین: امریکہ: آٹھ چینی ایپس پر پابندی

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چینی حکام سے چین میں ٹیم کے داخلے کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مشن جلد سے جلد شروع ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سینئر چینی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں اور ہم نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مشن ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ٹیم کی ترجیح ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.