ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او نے ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل تجربہ کا خیر مقدم کیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سنگین طور سے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے علاج میں موثر دوا ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل تجربہ کے ابتدائی نتائج کا خیر مقدم کیا ہے۔

The WHO welcomes the clinical trial of dexamethasone
ڈبلیو ایچ او نے ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل تجربہ کا خیر مقدم کیا
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:45 PM IST

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گریبیس نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 'یہ پہلا علاج ہے جس میں آکسیجن اور وینٹی لیٹر کا سہارا لے رہے کووڈ-19 مریضوں کی موت کے خطرے کو کم کیا جاتا ہے۔ یہ بہت اچھی خبر ہے اور میں برطانوی حکومت، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، برطانیہ کے کئی ہسپتالوں اور مریضوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جنہوں نے زندگی بچانے والی اس سائنسی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ہے'۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی ریسرچ کے مطابق یہ دوا کووڈ-19 مریضوں میں موت کے خطرات کو کم کرنے میں موثر ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوا وینٹی لیٹر کا سہارا لینے والے کورونا مریضوں کی موت کے خطرے کو 35 فیصد اور آکسیجن کا سہارا لینے والے مریضوں کی موت کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ محققین نے ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل تجربہ کے ابتدائی نتائج کا اشتراک کیا ہے اور تنظیم آنے والے دنوں میں اس پر تفصیلی تجزیہ کی امید کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.