امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکہ کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈا میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی ، کووڈ-19 جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔
افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔