ETV Bharat / international

ملائشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8303 ہوئی - ملیشیا میں کورونا متاثرین

کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 79.9فیصد ہے۔ ملک میں 1552کورونا متاثرہ معاملے ہیں جن میں سے پانچ کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور کسی کو بھی سانس لینے میں تکلیف نہیں ہورہی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 10:26 PM IST

ملائشیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ 37نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8303ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کے ڈائرکٹر جنرل نور حشام عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کوروناپازیٹیو کے 37پازیٹیو معاملات میں سے آٹھ معاملات بیرون ملک سے آئے تارکین وطن ہیں اور باقی29مقامی لوگوں کے رابطہ میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں دس ملائشیائی شہری شامل ہیں۔

مسٹر عبداللہ نے بتایا کہ کورونا متاثرہ ایک اور مریض کی موت ہوگئی ہے۔یہ مریض اس وائرس سے متاثر ہونے سے پہلے دیگر بیماری سے متاثر تھا۔ ملک میں کورونا سے مرنے والو ں کی مجموعی تعداد 117تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے 25دیگر مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور ا ب تک 6635مریض اس وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 79.9فیصد ہے۔ ملک میں 1552کورونا متاثرہ معاملے ہیں جن میں سے پانچ کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور کسی کو بھی سانس لینے میں تکلیف نہیں ہورہی ہے۔

اس دوران وزیردفاع اسمائیل صابری یعقوب نے کہا کہ دس جون سے نائی، ہیئرڈریسرس اور بیوٹی سیلون کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور رات کے بازاروں سے بھی پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

حکومت نے 18مارچ سے کورونا کے پھیلنے سے روکنے کے لئے پابندی کے احکام نافذ کئے ہیں لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے 4مئی سے نافذ پابندیوں میں نرمی دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.