کرغزستان کے رسپونس سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 506 ہوگئی، جس میں 116 ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
کرغزستان میں اب تک اس عالمی وباء سے پانچ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ 13 مریضوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے ملک کے دارالحکومت سمیت کچھ شہروں میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو اسےایک وبائی مرض قرار دیا تھا۔ دنیا بھر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 22.3 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔