ETV Bharat / international

تھائی لینڈ: بادشاہ کی توہین کرنے پر خاتون کو 43 برس قید کی سزا

تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے سابق خاتون سرکاری ملازم کو بادشاہ کی توہین یا تنقید اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 43 برس 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:56 PM IST

thai court gives record 43 yr sentence for insulting king
تھائی لینڈ: بادشاہ کی توہین کرنے پر خاتون کو 43 برس قید کی سزا

تھائی لینڈ میں بادشاہ کی توہین کرنے پر ایک خاتون کو 43 برس 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بینکاک فوجداری عدالت نے اس خاتون کو 29 معاملوں میں قصوروار قرار دیا ہے۔

اس خاتون نے بادشاہ کے بارے میں تنقید کرتے ہوئے فیس بک اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ اس کے بعد اس پر تبصرہ کیا تھا۔ بادشاہ کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھے گئے تھے جس کے بعد ملک کے لیز میجسٹ قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

وکلاء نے بتایا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر اس خاتون کو 87 برس کی قید کی سزا سنائی تھی لیکن جرم کا اعتراف کرنے کے بعد عدالت نے آدھی سزا کم کر دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد ملک میں پھر سے احتجاج شروع ہوگیا ہے اور بادشاہ کی تنقید کی جارہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

'ہیومن رائٹس واچ' کے گروپ کے ایک سینئر محقق سنائی فاسوک نے کہا کہ 'آج کا عدالتی فیصلہ چونکا دینے والا ہے اور عوام کے لیے یہ ایک اشارہ ہے کہ جس نے بھی آگے بادشاہ کی تنقید کی، اسے سخت سزا دی جائے گی'۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت کی

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں کئی مہینوں سے مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کے مطالبات میں یہ بھی شامل ہے کہ حال ہی میں بادشاہ کے اختیارات میں جو اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے۔ اس کے علاوہ بادشاہت میں اصلاحات کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

احتجاج کرنے والوں نے بادشاہ کی جانب سے شاہی دولت کو اپنی ذاتی ملکیت قرار دینے کو چیلنچ کیا ہے۔ تخت و تاج کی دولت کو اپنی ذاتی ملکیت میں شمار کرنے سے بادشاہ تھائی لینڈ کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ یہ دولت عوام کی فلاح کے لیے اب تک ایک ٹرسٹ کے زیرِ نگرانی رہی ہے۔

بادشاہ وجیرا لانگ کورن کی جانب سے بینکاک میں تعینات فوج کے تمام یونٹس کو اپنی ذاتی کمانڈ میں لینے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ جدید تھائی لینڈ میں بادشاہ کے پاس فوجی طاقت کے اتنے ارتکاز کی مثال نہیں ملتی۔

بادشاہ وجیرا لانگ کورن نے سنہ 2016 میں اپنے والد بھومیبال ادُل یادے کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ ملک میں پسند کیے جانے والے بھومیبال ادُل یادے نے 70 برس تک حکومت کی تھی۔ وہ اپنے انتقال تک دنیا میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے بادشاہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.