ETV Bharat / international

افغان خواتین کا احتجاج، ہمیں اپنے حقوق کیوں نہیں ملتے؟ - خواتین کے مظاہرہ پر آنسو گیس کی شیلنگ

گزشتہ روز حقوق نسواں کے لیے متعدد افغان خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج اس وقت پرتشدد ہوگیا جب طالبان نے صدارتی محل کی طرف مارچ کرنے والوں کو روک دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، طالبان فورسز نے اس حوالے سے کہا کہ مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔

Tear gas shelling on a demonstration of afghan women
افغان خواتین کے مظاہرہ پر آنسو گیس کی شیلنگ
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 8:08 AM IST

Updated : Sep 5, 2021, 1:08 PM IST

افغان دارالحکومت کابل میں خواتین کے ایک گروہ نے ملک میں طالبان کے کنٹرول کے بعد قائم کی جانے والی نئی حکومت میں خواتین کو بھی جگہ دیے جانے سمیت حقوق وآزادی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

افغان خواتین کا احتجاج

کابل میں سنیچر کے روز ہونے والا یہ مظاہرہ اپنی نوعیت کا دوسرا تھا، جو طالبان کی جانب سے ہوا میں فائر کرنے کے بعد اچانک ختم ہوگیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی صدارتی محل کے سامنے خواتین نے احتجاج کرکے اپنے حقوق کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کابل کے پل محمد خان چوک کے جوار میں یکجا ہونے والی خواتین نے طالبان کے خلاف نعرے بازی کی ”اے طالبان حقوقِ نسواں کے بغیر آپ کو سرکاری حیثیت نہیں مل سکتی“، ”ہم بہادر اور اٹل ہیں“، ”بین الاقوامی برادی تم کہاں ہو“۔

خواتین نے پریس کو بیانات دینے کے بعد جلوس نکالا، تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر واقع وزارت دفاع تک پیدل مارچ کرنے والی خواتین نے قتل کی جانے والی خواتین کی یاد میں وزارت کی عمارت کے سامنے پھول رکھے اور قرآن خوانی کی۔

کابل میں صدارتی محل کے باہر خواتین کا احتجاج

بعد ازاں شہری مرکز کی جانب جلوس نکالنے والی خواتین کو طالبان قوتوں نے ختم کرنے کو کہا لیکن اس حکم کی تعمیل نہ کرنے پر طالبان قوتوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی۔ طالبان کی مداخلت کے باعث مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

ایک خاتون سماجی کارکن نے مظاہرے سے متعلق کہا کہ مظاہرین کے صدارتی محل جانے کی کوشش پر طالبان نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔ طالبان فورسز نے اس حوالے سے کہا کہ مظاہرین کوقابو کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔

Last Updated : Sep 5, 2021, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.