ETV Bharat / international

طالبان کا اگلے سال نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا منصوبہ

امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان نے اپنی حکومت کا اعلان کیا اور اپنے وزراء کو قلمداند بھی سونپ دیا لیکن ملک کا آئین کیا ہوگا اس کے متعلق ایک کمیشن کو تشکیل دینا باقی ہے، جو آئین کا مسودہ تیار کرے گا۔

Taliban plan to form a commission to draft a new constitution next year

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 1:14 AM IST

طالبان کے اطلاعات اور ثقافتی امور کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے اگلے سال ملک میں ایک کمیشن تشکیل دینے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔

مجاہد نے اسپوتنک کے انٹرویو میں کہا کہ 'آئندہ کچھ مہینوں میں نیا آئین بنانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ہماری حکومت کے پاس ایک ایسا آئین ہو جو ہمارے ملک کے سائنسدانوں، وکلاء اور ماہرین کی جانب سے بنایا گیا ہو'۔

امسال ایک نیا آئین تیار کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا، اس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مجاہد نے کہا کہ سب سے زیادہ امکان تو یہی ہے کہ یہ کام آئندہ برس شروع ہو جائے گا اور کمیشن کو ملک کی حکومت تشکیل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: جلال آباد میں متعدد حملوں میں 5 افراد ہلاک

واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان نے اپنی حکومت کا اعلان کیا اور اپنے وزراء کو قلمداند بھی سونپ دیا لیکن ملک کا آئین کیا ہوگا اس کے متعلق ایک کمیشن کو تشکیل دینا باقی ہے، جو آئین کا مسودہ تیار کرے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.