ETV Bharat / international

طالبان کا افغانستان کے چار صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ - طالبان اور حکومتی فورس کے درمیان شدید جھڑپ

طالبان نے افغانستان کے مزید دو صوبوں سرِپل اور قندوز کے دارالحکومتوں پر قبضے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اتوار کے روز طالبان جنگجوؤں نے قندوز اور سرپل میں اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا۔ اس سے قبل افغانستان کی سرکار نے صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان اور صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی تھی۔

طالبان کا افغانستان کے چار صوبوں پر قبضہ

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 7:36 AM IST

Updated : Aug 9, 2021, 8:34 AM IST

افغانستان میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے، طالبان جنگجوؤں نے اتوار کے روز دو صوبائی دارالحکومت قندوز اور سرپل کی اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا۔ بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ایران نے صوبہ نیمروز میں ملک کی اہم سرحدی کراسنگ بند کر دی۔

ایران نے اعلان کیا کہ صوبے سیستان اور ضلع ملاک کی سرحد پر کراسنگ پوائنٹ کو پڑوسی صوبے نیمروز میں تشدد میں اضافے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ صوبہ نیمروز کو طالبان نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

طالبان نے قندوز اور سر پل پر اتوار کے روز چند گھنٹوں کے اندر قبضہ کر لیا۔ اس دوران اور آگے بڑھتے ہوئے، طالبان اور حکومتی فورس کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کی سرکار نے صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان اور نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی تھی۔

ویڈیو

طالبان صبح کے وقت صوبہ قندوز میں داخل ہوئے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مرکزی جیل پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں قیدیوں کو جیل سے نکلتے دکھایا گیا جب طالبان نے راکٹ سے جیل کی دیوار کو تباہ کردیا۔

مزید پڑھیں:

امریکہ اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

خامہ پریس نے خبر دی ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹر پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ ان کے جنگجو قندوز شہر کے پولس ڈسٹرکٹ 2 میں داخل ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ قندوز میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کے دوران درجنوں دکانیں اور عمارتیں آگ کی زد میں ہیں۔

Last Updated : Aug 9, 2021, 8:34 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.