ETV Bharat / international

طالبان کی سکھوں اور ہندوؤں کو سکیورٹی کی یقین دہانی، ملک نہ چھوڑنے کی اپیل - طالبان اور افغانستان

کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد تقریباً 300 سے زائد سکھوں اور ہندوؤں نے گوردوارے میں پناہ لی ہوئی ہے۔ طالبان کے مقامی کمانڈرز نے گوردوارے پہنچ کر وہاں موجود سکھوں اور ہندوؤں سے ملاقات کی اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ ان سے ملک نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔

taliban meets sikh and hindus in kabul and appealed not to leave the country
کابل میں سکھوں اور ہندوؤں سے طالبان نمائندوں کی ملاقات
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 7:22 AM IST

Updated : Aug 17, 2021, 10:02 AM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے کرتے پروان گوردوارے میں پناہ لینے والے سکھ اور ہندوؤں سے طالبان کے مقامی کمانڈرز نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد تقریباً 300 سے زائد سکھوں اور ہندوؤں نے گوردوارے میں پناہ لی ہوئی ہے جس میں 270 سے زائد سکھ اور 50 ہندو شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل کے گوردوارے میں پناہ لینے والوں میں غزنی اور دیگر علاقوں کے رہائش پذیر افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے صورتحال خراب ہونے پر دارالحکومت کا رخ کیا تھا۔

پناہ لینے والے ہندوؤں اور سکھوں سے طالبان کے مقامی کمانڈرز نے گوردوارے میں جاکر ملاقات کی اور ساتھ ہی انہیں مکمل سکیورٹی کا یقین دلایا ہے اور انھوں نے ہندو اور سکھ افراد سے ملک نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیال رہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی سمیت کئی اعلیٰ عہدیدار بھی ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 17, 2021, 10:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.