ETV Bharat / international

طالبان حکومت کی حلف برداری تقریب منسوخ - طالبان

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ پہلے پروگرام میں تھا کہ ہم حلف برداری کی تقریب منعقد کرینگے لیکن اب 11 ستمبر کو طالبان کی عبوری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پلان کا حصہ نہیں ہے۔

taliban government's oath ceremony canceled
طالبان حکومت کی حلف برداری تقریب منسوخ
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 2:16 PM IST

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 ستمبر کو طالبان کی عبوری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اب پلان کا حصہ نہیں ہے۔’

پاکستانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے پروگرام میں تھا کہ ہم حلف برداری کی تقریب منعقد کرینگے، اس کے لیے ضروری تھا کہ دوسرے ممالک سے وفد مدعو کیے جائیں جب کہ پروٹوکول کے انتظامات اور عوام کے لیے سروسز کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر وزراء کا اعلان کیا جائے کیوں کہ عبوری کابینہ کا اعلان ہوچکا لہذا اب تقریب منسوخ ہوچکی ہے۔

افغانستان کے لیے مختص فنڈز عالمی برادری بحال کرے: پاکستانی وزیر خارجہ

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان نے 11 ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر حلف برداری تقریب کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں روس نے طالبان کی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے 7 ستمبر 2021 کو عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزریر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.