ETV Bharat / international

Taliban Closes Girls Schools after Reopening: طالبان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، ملالہ یوسفزئی - طالبان کا یو ٹرن

طالبان حکومت کی جانب سے آج گرلز ہائی اسکول کو دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لینے پر نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ وہ لڑکیوں کو پڑھانے سے روکنے کے بہانے ڈھونڈتے رہیں گے، کیونکہ وہ پڑھی لکھی لڑکیوں اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں۔ Taliban Closes Girls Schools after Reopening

Malala Yousafzai
ملالہ یوسفزئی
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 9:59 PM IST

افغانستان میں طالبان حکومت نے طالبات کے لیے آج سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے آج صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو واپس گھر جانے کا حکم دے دیا گیا۔طالبان کے اس اقدام کی ملک کے سابق صدر حامد کرزئی سمیت متعدد شخصیات نے مذمت کی ہے، اسی ضمن میں ملالہ یوسفزئی نے بھی طالبان کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھے آج کے لیے ایک امید تھی، وہ افغان لڑکیاں جو پیدل اسکول جاتی ہیں انہیں گھر واپس نہیں بھیجا جائے گا۔ لیکن طالبان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ وہ لڑکیوں کو پڑھانے سے روکنے کے بہانے ڈھونڈتے رہیں گے، کیونکہ وہ پڑھی لکھی لڑکیوں اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں۔ Taliban Closes Girls Schools after Reopening

courtesy tweeter
بشکریہ ملالہ یوسفزئی ٹویٹر

اس سے قبل افغانستان میں وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد ریان نے کہا کہ فی الحال چھٹی جماعت سے آگے کے طالبات کے اسکول بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی قیادت اس بارے میں بہت جلد ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔افغان حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون، افغان ثقافت کے مطابق منصوبے کی تیاری تک لڑکیوں کے ہائی اسکول اگلے حکم تک بند رہیں گے۔طالبان کے اس تازہ نوٹس سے طالبات کا درد چھلک اٹھا اور اپنا درد بیان کرکے رونے لگیں اور طالبان سے اپیل کی کی ان کے اسکول کو جلد از جلد کھولا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Taliban Closes Girls Schools after Reopening: افغانستان میں طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کیوں بند کر دیئے گئے؟

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کا بند رہنا افسوسناک ہے، اور انہوں نے امارت اسلامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کے ایجنڈے کی مدد نہ کرے جو ایک ضرورت مند اور ماتحت افغانستان چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے تمام اسکول کھولے جائیں۔وہیں قطر میں موجود امریکی ناظم الامور برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گرلز ہائی اسکولوں کی بندش مایوس کن ہے، طالبان کی یقین دہانیوں اور بیانات متصادم ہیں۔واضح رہے کہ افغان وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے تمام ہائی اسکول آج سے کھولنے کااعلان کیاتھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.