ETV Bharat / international

طالبان نے یقین دلایا، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: شاہ محمود قریشی - پاکستان۔افغانستان کی سرحد

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان نے انھیں یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Shah Mehmood Qureshi
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 5:10 PM IST

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں اپنے ایک روزہ دورہ کے بعد جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان نے یہ واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ نہ تو ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان اور نہ ہی ممنوعہ بلوچستان لبریشن آرمی کو پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے افغانستان کی زمین کا استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد افغانستان کے لیے ایک مربوط علاقائی نقطہ نظر پیدا کرنا تھا۔ قریشی نے کہا کہ طالبان کو بتایا گیا کہ کس طرح سے پاکستان پوری دنیا سے افغانستان میں امدادی پروگراموں کے لبے درخواست کر رہا ہے اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی جارہی ہے کہ اس ملک کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچائے۔

پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ نے افغانستان کو پانچ بلین پاکستانی روپے (28ملین امریکی ڈالر سے زیادہ) رقم کی انسانی مدد فراہم کبے جانے کی بات بھی کہی۔

مختلف وزارتوں اور تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک سطحی وفد وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان پر ان کے ہمراہ تھا جس نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سفر کے امور کے لبے حل کے لبے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر بات چیت کی۔

قریشی نے کہا کہ پاکستان۔افغانستان کی سرحد اب کاروباری سرگرمیوں کے لیے ہمیشہ دن رات کھلی رہیں گی اور اس کے ساتھ ہی افغان کارباریوں کی آمد پر انہیں ویزا بھی دستیاب کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ صحت خدمت سے متعلق امور یا کسی ہنگامی حالت کے لبے بھی مسافروں کو آمد پر ویزا دیا جائے گا۔ انہیں اب اس کے لبے پہلے کی طرح طویل طریقہ کار پر عمل نہیں کرنا پڑے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.